ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں دروازے کی چوکھٹ گرنے سے  6 سالہ بچی فوت 

بیلتنگڈی میں دروازے کی چوکھٹ گرنے سے  6 سالہ بچی فوت 

Thu, 03 Oct 2024 17:42:53    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 3 / اکتوبر (ایس او نیوز) پوتیلا گاوں کے کیریا میں زیر تعمیر نئے گھر میں نصب کرنے کے لئے رکھی گئی دروازے کی چوکھٹ گرنے سے ایک چھ سالہ بچی فوت ہوگئی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق فوت شدہ بچی کا نام الفیہ (6 سال) ہے اور وہ کیریا سرکاری اسکول میں اول جماعت کی طالبہ تھی ۔ آج جب الفیہ کھیل میں مشغول تھی تو دیوار میں نصب کرنے کے لئے رکھی گئی دروازے کی چوکھٹ اچانک پھسل کر الفیہ پر گر گئی جس کی وجہ سے بچی کے سر میں شدید چوٹ آئی ۔ زخمی الفیہ کو فوری طور پر بیلتنگڈی سرکاری اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ، مگر اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
 


Share: